فیفا ورلڈکپ: 'میٹرو مین' کا لقب پانے والا نوجوان دراصل کون ہے؟

 فیفا ورلڈکپ: 'میٹرو مین' کا لقب پانے والا نوجوان دراصل کون ہے؟


قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کون جیتے گا اس کا فیصلہ تو بعد میں ہو گا لیکن قطر کے 'میٹرو مین' نے اس سے قبل ہی دنیا بھر کے دل جیت لیے۔
فیفا ورلڈ کپ میں ہونے والے میچز کے اختتام پر 'میٹرو دِس وے، میٹرو دِس وے' کے جملوں سے رہنمائی کرنے والا 'میٹرو مین' قطر میں آئے شائقین سمیت سوشل میڈیا پر بھی توجہ سمیٹ رہا ہے۔
23 سالہ 'میٹرو مین' کا نام ابو بکر عباس ہے جس کا آبائی تعلق کینیا سے ہے، 'میٹرو مین' کا کام قطر میں آئے شائقین کی سہولت کیلئے میٹرو اسٹیشن کے حوالے سے رہنمائی کرنا ہے جو اپنا فرض دل جوئی سے نبھا رہا ہے۔
اس کا ثبوت  میٹرو مین کی  سوشل میڈیا پر ہونے والی وائرل ویڈیوز  ہیں جس نے اپنے کام سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔
ٹینس امپائر  کی کرسی پر بیٹھا یہ نوجوان میگا فون کے ذریعے 'میٹرو دِس وے، میٹرو دِس وے' کے جملوں سے لوگوں کی رہنما ئی کر رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوان کو 'میٹرو مین' کے لقب سے نوازا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی اس ویڈیو میں لوگوں کے انٹرویو میں سنا جاسکتا ہے کہ 'میٹرو مین' نے کس قدر انہیں متاثر کیا ہے۔


ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ 'میٹرو مین' کے اس جملے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ڈانس بھی کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اسی حوالے سے مختلف ویڈیوز بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دوسری جانب قطر کی انتظامیہ بھی ابوبکر عباس 'میٹرو مین' کے کام سے متاثر ہوئی اور اسے اعزازی اسناد سے بھی نوازا گیا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.